تیواؤوان: سنیگال کے مغرب میں واقع تیواؤوان شہر کے حکام کے مطابق شہر میں واقع ایک اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم11نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یہ آگ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ آتشزدگی کی خبر پھیلتے ہی اسپتال میں داخل مریضوں اور اپنا معائنہ کرانے کے لیے او پی ڈی آنے والوں کے گھر والے اپنے نوزائیدہ بچوں اور دیگر رشتے داروں کی خیریت جاننے فوراً عبد العزیز سائی دباخ اسپتال کی جانب بھاگے۔ کچھ لوگوں کو یہ سنتے ہی کہ ہلاک شدگان میں ان کا بچہ بھی شامل ہے سرتھامے بلک بلک کر روتے دیکجا جا سکتا ہے۔
ایک نوجوان شخص نے کہا کہ ہم تباہ ہو گئے۔ اس اسپتال کا حال ہی میں افتتاح ہوا تھا۔سنیگا کے صدر میکی سال نے اس سانحہ کے اعلان کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ مجھے ابھی ابھی اس اندوہناک سانحہ کی کہ سرکاری اسپتال میں آگ لگنے سے اسپتال کے شعبہ اطفال میں زیر علاج 11نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔
مجھے اس دردناک سانحہ سے بہت صدمہ پہچا ہے اور میں ہلاک شدگان کی ماؤں اور ان کے کنبہ والوں کے غم میںبرابر کا شریک ہوں اور ان سے اظہار تعزیت و صبر کی تلقین کرتا ہوں۔اسپتال، سے باہر جمع غمزدہ و پریشان حال ماو¿ں میں سے ایک پوچھتی پھر رہی تھی کہ میرا بچہ محمد کہاں ہے؟ محمد کے54سالہ باپ نے کہا کہ اس کا بچہ بیمار تھا اور دس روز پہلے اسے اسپتال معائنہ کے لیہے لایا گیا تھا اور پیر کو اسے داخل کر لیا گیا تھا۔
تصویر سوشل میڈیا