Encounter concluded in J-K's Awantipora without any collateral damageتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مچیہوم میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔ اسی دوران موصول اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر کے ہی اونتی پورہ میں ترال علاقہ کے مگھاما میں جاری تصادم ایک نامعلوم دہشت گرد کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہو گیا۔

اس سے قبل شمالی کمان کے ایک ترجمان نے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں ترال علاقہ کے مگھاما میں سلامتی دستوں نے ایک دہشت گرد کو مار گرایاہے او یہ تصادم ہنوز جاری ہے۔جمعرات کی صبح ختم ہونے والے اس تصادم کے حوالے سے کشمیر زون پولس نے بتایا کہ تصادم ختم ہو چکا ہے تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔

اسی دوران جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کھاگ بڈگام کے بلاک ڈیولپمنٹ کاؤنسل (بی ڈی سی) کے چیرمین بھوپندر سنگھ کی ہلاکت کی شدت سے مذمت کی۔ بھوپندر کو دہشت گردوں نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دوران علاج ہی دم توڑ گئے۔

لفٹننٹ گورنر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ یہ وحشیانہ کارروائی خوف پیدا کرنے اور امن و ترقی کے ماحول کو پراگندہ کرنے کی شرمناک کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے حملوں کو حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میںبی ڈٰ سی چیرمین کے قتل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

میری تمام تر ہمدردیاں مقتول کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور میں ان سے تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔واضح ہو کہ دہشت گردوں نے بی ڈٰ سی چیرمین کو بڈگام ضلع کے بلاک کھاگ کے گاؤں ڈل واش میں ان کے آبائی مکان میں گھس کر گولیاں ماری تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *