دوبئی:انگلستان کے آل راؤنڈ ر بین اسٹوکس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے 2019میں ورلڈ کپ فائنل میں میچ وننگ اننگز سمیت بولنگ و بیٹنگ میں بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔
جولائی میں نیوز ی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ناقابل شکست 84رنز اور پھر ڈیڑھ مہینے بعد ایشز سریز کے لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ میچ میں انگلستان کو فتح دلانے والی135رنز کی غیر مفتوح اننگز کے باعث اسٹوکس کو سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے اتفاق رائے سے چنا گیا۔
28سالہ اسٹوکس نے کہاکہ اس قسم کا ایواڈ حاصل کرنا کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک بڑا زعزاز ہے۔اسٹوکس نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ”بہترین کھلاڑی تسلیم کیا جانااور یہ ایوارڈ جیتنا بہت حیران کن ہے۔ووٹنگ پیریڈ کے دوران اسٹوکس نے 20ون ڈے میچز میں 719رنز بنائے اور12وکٹ لیے۔انہوں نے 11ٹسٹ میچوںمیں 821رنز بنائے اور 22وکٹ لیے۔
ہندوستان کے اوپنر روہت شرما کو سال کا بہترین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر قرار دیا گیا جبکہ کپتان وراٹ کوہلی کو ایک ورلڈ کپ میچ کے دوران آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پر آوازے کسنے سے اپنے پرستاروں کو روکنے پر ”اسپرٹ آف کرکٹ“ ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔کوہلی کو سال کی آئی سی سی ٹسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان بھی قرار دیا گیا۔
دیگر اہم ایوارڈ زمیں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو سال کا بہترین ٹسٹ کھلاڑی اور ساتھی کھلاڑی مارنوس لبوس چاگنے کو سال کا ابھرتا کھلاڑی قرار دیا گیا۔