Environment Conservation: Salim Chishti and Auliya Foundation will work together to save the environmentتصویر سوشل میڈیا

فتح پور سیکری،آگرہ :حضرت سلیم چشتی فاؤنڈیشن اور اولیاءفاؤنڈیشن آف نارتھ امریکہ ایک ساتھ مل کر صوفی تعلیمات اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔

اولیاءفاؤنڈیشن کے صدر سید مہندی کاظمی نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ میں چادر پیش کرنے کے بعد ماحولیات کو بچانے کا پیغام دیتے ہوئے سلیم چشتیؒ کی رہائش گاہ کے احاطے میںشجر کاری بھی کی۔ اس موقع پردرگاہ کے سجادہ نشین حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتی کی دعوت پر فتح پور سیکری تشریف لائے ڈاکٹر کاظمی امریکہ کے نیویارک شہر میں نیورو فزیشن ہیں اور عالمی امن اور صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اولیاءفاؤنڈیشن کے ذریعے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

بھرت پور واقع پیہسرکے باشندے مہندی کاظمی کے نانا ڈاکٹر سید محمود یہیں کے رہائشی تھے اور ان کا شمار ممتاز لوگوں میں ہوتا تھا وہ علاقے کی ترقی و پیشرفت کے لیے مسلسل جدوجہد کر تے رہتے تھے، تقسیم وطن کے وقت 1947 میں پاکستان چلے گئے تھے۔ ڈاکٹر کاظمی امریکی شہریت حاصل کرنے کے بعد وہاں طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے گاﺅں پیہسر بھرت پور سے جڑی یادیں بھی شیئر کیں۔ اس موقع پرحضرت سلیم چشتی فاؤنڈیشن کے سیکرٹری ارشد فریدی نے کہا کہ چشتی فاؤنڈیشن ماحولیات کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر مسلسل کئی پروگرام منعقد کرے گی۔

شجرکاری کے علاوہ فاؤنڈیشن شہروں میں جاکر محولیات کے لیے لوگوں کے درمیان بیداری مہم بھی چلائے گی اور لوگوں کو درختوں کی اہمیت کے بارے میں بتائے گی۔ارشدفریدی نے مزید بتایا کہ ماحولیات سے چھیڑ چھیڑ کرنے کے خطرات سے پیدا ہونے والی آفات سے لوگوں کو آگاہ کیاجائے گا، اس کے علاوہ فاؤنڈیشن مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جاکر طلبا وطالبات کے درمیان بیداری مہم کیلئے ساتھ آنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ورکشاپ کا بھی انعقاد کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *