نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی پی ایس ایل وی سی 49/ای او ایس مشن کی کامیاب لانچنگ پر ہندوسستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے سنیچر کے روز اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہاکہ میں اسرو اور ملک کی خلائی صنعت کو پی ایس ایل وی۔سی 49/ای او ایس۔01مشن کی لانچنگ کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ کوویڈ۔ 19وبا کے وقت میں ہمارے سائنسدانوں نے کئی پابندیوں کے باوجود مقررہ وقت میں ہدف حاصل کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مشن کے دوران امریکہ اور لکژمبرگ کے چار چار اور لتھوانیا کاایک سیٹلائٹ لانچ کیا گیا۔اسرو نےوزیرف اعظم کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ اسرو نے گذشتہ روز شری ہری کوٹہ لانچنگ مرکز سے تمام طرح کے موسم میں زمین کی تصاویر بھیجنے کے قابل سیٹلائٹ ای او ایس۔01کی کامیاب لانچنگ کی۔
اس کے ساتھ تین ممالک کے 9سیٹلائٹ بھی لانچ کئے گئے ہیں۔ کورونا کے دور میں اسرو نے پہلی بار خلائی مشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔اسرو کا یہ سیٹلائٹ مقررہ وقت کے مطابق سہ پہر 3بج کر دو منٹ پر چھوڑا جانا تھا لیکن مشن ڈائریکٹر خراب موسم کے باعث پی ایس ایل وی سی49-کو لانچ کرنے کا وقت بڑھا کر 3بج کر12منٹ کر دیا۔ سیٹلائٹ چھوڑےءجانے کی الٹی گنتی جمعہ کو شروع ہو گئی تھی۔