استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے صدر اسحق ہرزوک مارچ کے وسط میں ترکی کا دورہ کریں گے اور یہ کہ ترکی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کو سدھانا چاہتا ہے۔یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ کے تصفیہ کی راہیں ہموار کرنے کے لیے یوکرین روانہ ہونے سے قبل جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اردوغان نے مزید کہا کہ دونوں ہی ملک تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔اور ہرزوک کے دورے کا مقصد یہی ہے کہ دونوں ملکوں کے دمیان کشیدہ تعلقات بحال ہو جائیں۔
واضح رہے کہ میں غزہ کی پٹی پر 2010میں ترک فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کے بعد سے ہی ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں تلخی آگئی تھی۔لیکن دو طرفہ تعلقات میں سدھار لانے کے لیے دونوں ممالک کی حالیہ مہینوں میں کوششیں کافی بڑھ گئی ہیں اور اردوغان وقتاً فوقتاً اسرائیلی صدر اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں رہتے ہیں۔اور ای ٹیلی گفتگو کے دوران اردوغان نے اسرائیلی صدر اسحاق کو ترکی آنے کی دعوت دی تھی جسے بقول ردوغان اسحاق نے قبول کر کے فروی میں ترکی کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کا اردوغان نے 27جنوری کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ صدراسرائیل فروری کے وسط میں ترکی تشریف لا رہے ہیں لیکن نامعلوم اسباب کی بنا پر دوہ ملتوی ہو گیا تھا۔