Eslami says Iran will soon use its nuclear fuel to power plantتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس ) ایران کے نائب صدر اور ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حکام نے بوشہر میں ایٹمی توانائی کے اسٹیشن میں بجلی پیدا کرنے کے دوران میں تقریبا 8 کروڑ بیرل تیل فراہم کیا۔ہفتے کے روز روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک کو دیے گئے انٹرویو میں اسلامی نے مزید بتایا کہ ان کا ملک بوشہر کے ایٹمی توانائی پلانٹ کی بدولت بجلی کے نیٹ ورک میں 1000 میگا واٹ کے قریب بجلی کا اضافہ کر رہی ہے۔

اب تک 52 ارب کلو واٹ کے قریب بجلی واقعتا پیدا کی جا چکی ہے۔اسلامی نے یہ اعلان بھی کیا کہ بوشہر کے پلانٹ میں عنقریب جوہری ایندھن کا استعمال ہو گا۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ایران مقامی طور پر جوہری پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ویانا مذاکرات کے فریق بات چیت کے آٹھویں دور کے آغاز کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایران کے ساتھ جوہری بات چیت کے حوالے سے یورپی یونین کے رابطہ کار انریکی مورا نے دو روز قبل ٹویٹ میں کہا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے مرکزی معلق امور کا زور عمل تیز کرنا اور امریکا کے ساتھ قریب سے کام کرنا اہمیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ بوشہر ایران میں جوہری توانائی پیدا کرنے والا واحد پلانٹ ہے۔ یہاں 1000 میگا واٹ طاقت کے ری ایکٹر موجود ہیں۔ اس پلانٹ نے 2013 میں کام شروع کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *