کابل:افغانستان میں یورپی یونین کے وفد نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین نے اقتصادی طور پر پسماندہ وکمزور افغانوں کی مدد کے لیے اپنے شراکت داروں آغا خان فاؤنڈیشن، ڈینش ریفیوجی کونسل اور بحالی ایسوسی ایشن اور زرعی ترقی برائے افغانستان کے لیے 12 ملین یورو مختص کیے ہیں۔ یہ فنڈ لازمی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران سے متاثرہ افغانوں کی مدد کرے گا۔
امداد میں پائیدار اشیائے خورد نی و غذائی پیداوار، موسمیاتی سمارٹ زراعت اور لچکدار انفراسٹرکچر، کمیونٹی کی بنیاد پر روزگار، آمدنی بڑھانے اور بچت کے مواقع، اور مارکیٹ رخی کاروبار کو ترقی دینے میں مدد کرنا شامل ہے۔
افغانستان میں لاکھوں لوگ بھوکے مرتے ہیں جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت سے افغانوں خاص طور پر خواتین کے لیے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ یورپی یونین اور اس کے شراکت دار افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ افغانستان میں یورپی یونین کے وفد میں ای یو ناظم الامور رفیع اللہ نے کہا کہ محفوظ رکھے جانے والی غذا ئی پیداوار، موسمیاتی زراعت اور لچکدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری آج اور مستقبل میں افغانوں کی زندگیوں میں ایک حقیقی فرق لاتی ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 