برسلز: (اے یوایس)یورپی یونین کے خارجہ تعلقات وسلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ روسی تیل پر پابندیوں کے حوالے سے غور کریں گے۔
بوریل نے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل کہا کہ وہ جلد ہی یوکرین کا دورہ کریں جسے تعریف سے زیادہ اسلحے کی ضرورت ہے،امید ہے کہ یونین حالیہ پابندیوںکے پیکیج کو آج منظور کر لے گی جبکہ روسی تیل پر پابندی کے حوالے سے وزرائے خارجہ کا اجلاس 11 اپریل کو ہوگا۔جس میں وزرا خارجہ روس کے خلاف تیل پابندیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ناٹو کے وزرا خارجہ کے اجلاس ے پہلے کہی۔
یورپی یونین نے دو روز قبل روس سے کوئلے کی خریداری پر مبنی چار ارب یورو کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔
