EU launches projects in Afghanistan worth €268Mتصویر سوشل میڈیا

بروسلز: یورپی یونین نے افغانستان میں حد درجہ معاشی بدحالی کے سائے میں 268.3 ملین یورو کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ ملک کی معاشی اور انسانی صورت حال کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔یورپی یونین نے منگل کو کہا کہ افغانستان کی مخدوش اقتصادی صورتحال تشویشناک ہے اور ان منصوبوں کا مقصد افغان عوام کو افغانستان میں اقوام متحدہ کی ا یجنسیوں کے توسط سے اس سنگین معاشی صورتحال سے نکلنے میں براہ راست مدد کرنا ہے۔

یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے نئے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر عمل آوری کے لیے فنڈ دیا جائے گا۔دوسری جانب یورپی یونین نے کہا ہے کہ یہ منصوبے افغان عوام کی تعلیم، صحت اور ذریعہ معاش کے شعبوں میں نافذ کیے جائیں گے۔یونین نے کہا کہ یورپی یونین کی امداد تعلیم، صحت، معاش اور تمام لوگوں کی صحت کے تحفظ بشمول مہاجرین، تارکین وطن اور افغانستان میں داخلی طور پر بے گھر افراد پر مرکوز ہو گی۔

یورپی یونین نے مزید کہا ہے کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کا تحفظ بھی نئے شروع کیے گئے منصوبوں کا حصہ ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری جوٹا یوروپلینن نے کہا کہ ہم افغانستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے کسی کو بھی تنہا نہ چھوڑنا یورپی یونین کے کلیدی اصولوں میں سے ایک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *