European council will decide relations with Turkey next month :says EC chiefتصویر سوشل میڈیا

انقرہ :(اے یو ایس)یورپی کونسل کے سربراہ چارل مائیکل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے کئی معاملات میں ترکی کے ساتھ اختلافات ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے آئندہ ماہ فیصلہ کرے گی۔

مائیکل نے واضح کیا کہ براعظم افریقا میں النہضہ ڈیم کے معاملے میں یورپی ہونین مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے باور کرایا کہ یونین اس معاملے کی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ترکی کے حوالے سے انقرہ نے گذشتہ اتوار کو ایک بار پھر سے بحیرہ روم کے مشرق میں یونان کے ساتھ متنازع علاقے میں گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کے بحری جہاز کے مشن کی مدت میں توسیع کر دی۔

یہ پیش رفت یونان کے مسلسل احتجاج اور مذمت کے باوجود سامنے آئی ہے جو اس سرگرمی کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ ترکی کی بحریہ کے مطابق مذکورہ جہاز اپنا مشن 14 نومبر تک جاری رکھے گا۔یونان نے اتوار کے روز ترکی پر زور دیا کہ وہ گیس کی تلاش کی سرگرمی سے متعلق بحریہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کو منسوخ کرے۔

یونان کے وزیر خارجہ نیکوس ڈنڈیاس نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ “یونان ایک بار پھر اس غیر ذمے دارانہ رویے کی مذمت کرتا ہے۔ ایتھنز حکومت سرکاری سفارتی احتجاج کا راستہ اپنائے گی اور یورپی یونین میں اپنے حلیفوں کو اس معاملے سے مطلع کرے گی”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *