European Parliament announces boycott of 2022 Beijing Olympicsتصویر سوشل میڈیا

بروسلز: کورونا وائرس وبا کے درمیان چین کو اس وقت ایک اور زبردست جھٹکا لگا جب یورپی پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں حصہ نہیں لیں گے اور اس کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ سال 2022 میں یعنی اگلے ہی سال چین کے بیجنگ میں موسم سرما اولمپکس کھیل ہونے والے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ کے قانون سازوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں چین کی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس میںشرکت کرنے کے لئے دعوت کو مسترد کرنا چاہئے۔

ان قانون سازوں نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں اویغور مسلمانوں کو لیکر چین کے سلوک پر اور زیادہ پابندیاں لگانی چاہئے۔ اس کے علاوہ یورپی ممالک کو ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز کی حمایت کرنا چاہئے۔دوسری طرف ، چین نے بھی اس پورے معاملے کی سخت مخالفت کی ہے۔

چین میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاسی رنگ دے کر اور انسانی حقوق کے مسئلے کو بہانہ بنا کر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی چین شدید مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی طور پر بیجنگ سرمائی اولمپک کھیلوں کی تیاری اور انعقاد میں خلل ڈالنے کی یہ کوشش اچھی نہیں ہے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *