یرو شلم: (اے یو ایس)انقرہ کے ساتھ اعتماد کے فقدان اور کشیدگی کے شکار تعلقات کے پس منظر میں یورپی یونین کے رہنماو¿ں نے ترک صدر اردوغان سے اس کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے رہنماو¿ں نے ترک صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ برسلز اور انقرہ کے باہمی روابط سے متعلق آئندہ ہفتے ہونے والی سربراہی بات چیت سے قبل اسی بارے میں گذشتہ شام ایک ویڈیو کانفرنس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس بات چمطاے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ”ہم نے یورپی یونین اور ترکی کے مابین مزید مثبت ایجنڈے کے مقصد سے دوطرفہ کشیدگی میں مسلسل کمی کرنے اور اعتماد سازی کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔“اس بیان میں مزید کہا گےا کہ یونین کے کمیشن کی صدر نے بات چےت کے دوران ”ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی صورت حال کے ساتھ ساتھ لیبیا اور شام کی تنازعات کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
“اس ویڈیو کانفرنس کا اہتمام ترک صدر رجب طیب اردغان، ارژولا فان ڈئر لاین اور یورپی یونین کی کونسل کے صدر شارل مشیل کے درمیان برسلز اور انقرہ کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے مقصد کے تحت کیا گےا تھا۔ حالیہ چند برسوں کے دوران ترکی اور اس یورپی بلاک کے تعلقات کافی خراب ہوئے ہیں۔