European Union opens embassy in Kabulتصویر سوشل میڈیا

کابل: امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے باضابطہ طور پر کابل میں مستقل موجودگی کے مقصد سے اپنا سفارت خانہ کھول دیا اور عملی طورپر کام کاج شروع کر دیا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ کئی ملاقاتوں اور مفاہمت کے بعد یورپی یونین کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بلخی نے یہ بھی کہا کہ 220 ملین یورو کی پچھلی امداد کے علاوہ، یونین نے مزید 268 ملین یورو کی انسانی امداد کا بھی اعلان کیا ہے جس کا ایک حصہ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔لیکن یورپی یونین نے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یورپی یونین نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی معاشی اور انسانی صورت حال کو روکنے اور افغانستا کی موجودہ صورت حال سے نمٹنے میں افغان عوام کی مدد کرنے کے لیے 268.3 ملین یورو کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ یورپی یونین نے کہا کہ یہ فنڈ افغان عوام کی تعلیم، صحت اور ذریعہ معاش کے پراجکٹوں میں معاونت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *