برڈو کیسل: یورپی یونین کے عہدیداروں نے افغانستان کے نئے حکمران کے طور پر طالبان سے تعلقات کی سطح کے بارے میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی سمیت مختلف شرائط کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ گزشتہ ماہ افغان حکومت کے گرنے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد 27 ملکی فیڈریشن نے جنگ زدہ ملک سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے ، تاہم جمعہ کے روز یورپی یونین کے حکام نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب جب طالبان میں اقتدار میں آیا ہے ، تو وہ تعاون کی خواہش رکھتے ہیں۔
یوروپی یونین انسانی امداد پہنچانے اور کابل سے افغان اتحادیوں اور اہلکاروں کو نکالنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں مہاجرین کو آنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے ،تاکہ یورپ میں تارکین وطن کا ایک اور بحران پیدا نہ ہو۔یورپی یونین کے وزراءخارجہ کے ساتھ سلووینیا میں ملاقات کرنے کے بعد یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ طالبان کی منشاءاور نیک نیتی جاننے کے لیے بلاک کئی معیارات مقرر کرے گا۔
