برسلز: (اے یوایس)یورپی یونین نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے سیکڑوں ملین یورو جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔فلسطینی حکام کے مطابق یہ فنڈز روک دیے جانے کی وجہ سے فلسطین اب تک کے سب سے زیادہ بھیانک مالی بحران سے دوچار ہو گیا تھا۔ یورپی یونین کے فنڈز 2021ءمیں فلسطین میں تعلیمی اصلاحات پر تنازع کی وجہ سے روکے گئے تھے۔
واضح ہو کہ یورپین کمیشن فلسطین میں ہر سال 300 ملین یورو امداد دیتا ہے۔لیکن یہ فنڈ فلسطین کے تعلیمی نصاب میں یہود دشمنی کو فروغ دینے اور تشدد کی ستائش کرنے کے باعث روک منجمد کر دیے گئے تھے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وون ڈر لیئین نے فلسطینی حکام سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ۔
فلسطینی وزیرِ اعظم محمد اشتیہ نے یورپی یونین کے فنڈز جاری کرنے کے اعلان پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔فلسطینی وزیرِ اعظم محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے لیے فنڈز بحال کرنے پر، جو بلا شرط جاری کیے گئے ہیں، شکر گزار ہیں۔آج خوشی کا دن ہے۔
