European, US regulators warn banks of Russian cyberattack threatتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:(اے یوایس)مغربی دنیا اور روس کے درمیان تنازعہ اور کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں اس بات کے حوالے سے خبردار کیا جا رہا ہے کہ یورپ میں متعدد بینکوں کو روسی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دو با خبر ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ یورپ کا مرکزی بینک اپنے ذیلی بینکوں کو روس کے زیر سرپرستی ممکنہ سائبر حملے کے حوالے سے تیار کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپین بینک روس سے کیے جانے والے سائبر حملوں کے اندیشے کے سبب پوری طرح چوکنا ہے۔ یہ بات روئٹرز نیوز ایجنسی نے آج بدھ کے روز بتائی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یورپی بینکوں کی جانب سے سائبر وار کی مشقیں کی جا رہی ہیں تا کہ وہ کسی بھی سائبر حملے کو روکنے کے حوالے سے اپنی صلاحیت کی جانچ کر سکیں۔دوسری جانب یورپ کے مرکزی بینک نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ اندیشے یورپ تک محدود نہیں بلکہ نیویارک میں مالیاتی خدمات کی انتظامیہ نے بھی گذشتہ ماہ جنوری کے اواخر میں مالیاتی اداروں کو خبردار کیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے اور ماسکو پر امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کی صورت میں انتقامی سائبر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ادھر یوکرین کی اسٹیٹ سیکورٹی کے ادارے کے اعلان کے مطابق اسے ایسے اشارے ملے ہیں کہ ہیکروں کے گروپوں کی جانب سے کیا جانے والے سائبر حملے کا روسی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعلق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *