تہران: ایران کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سفارت مکار جوزف بوریل دو شنبہ کو ایران پہنچ رہے ہیں۔ ایران کے جوہری تنازعہ کے دمیان بوریل کی آمد کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
وزارت خٓرجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ بوریل اس عہدے پر اپنے تقرر کے بعد پہلی بار ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔وہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
موسوی نے تاہم یہ تفصیل نہیں دی کہ وہ کب پہنچیں گے اور کتنے روز ان کا قیام رہے گا۔ان کا یہ مدورہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام پر ایران اور مغرب کے درمیان اختلافات کو کشیدگی کے سائے میں ہو رہا ہے۔
بوریل نے24جنوری کو 2015کے جوہری معاہدے کے باقی فریقوں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میںمعاہدے کو ، جو 2018میں یکطرفہ طور پر امریکہ کے نکل جانے سے داو¿ پر لگ گیا ، بچانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔