“Everything is on fire”: One month since the Russian invasion of Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن🙁 اے یو ایس ) یوکرین پر روسی حملے کو جمعرات کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے اور اس دوران روس پر امریکہ سمیت متعدد ممالک نے پابندیاں عائد کی ہیں۔روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اس دوران روسی افواج نے رہائشی عمارتوں، اسکول، اسپتال، اہم انفراسٹرکچر، سول گاڑیاں، شاپنگ سینٹر اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ہزاروں شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ
روس کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام کرے گا۔

بلنکن نے کہا کہ ہم نے اندھا دھند حملوں اور حملوں کی متعدد مصدقہ رپورٹس دیکھی ہیں اور ان حملوں میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دوسرے مظالم بھی ڈھائے گئے ہیں۔بلنکن نے کہا کہ رہائشی عمارتوں، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق امریکہ کا تجزیہ روس کے یوکرین پر پچھلے ماہ حملے کے بعد عوامی اور انٹیلی جنس معلومات کے بغور جائزہ پر مبنی ہے۔دریں اثنا ناٹو کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ چار ہفتوں میں یوکرین میں 7000 سے 15000 کے درمیان روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *