Ex-CBI Officer Among Two Arrested In Rs 25 Lakh Bribery Caseتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس)مرکزی جانچ بیوروکے ایس پی رہے این ایم پی سنہا کوآج رشوت خوری کے الزام میں نئی دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر25 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ سی بی آئی نے ان کے ساتھ ایک دیگر شخص کوبھی گرفتار اور چھ ملزموں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

گرفتار افسر کی شناخت این ایم پی سنہا کے طور پر کی گئی ہے ۔ان پر سی بی آئی میں کسی معاملے کو ایک فریق میں کرانے کے بدلے رشوت کی رقم لئے جانے کا الزام ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی افسر اور دوسرا ملزم ایک ملزم کی کمپنی کے خلاف ایک کیس میں جاری تحقیقات اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے کیس کمپنی کے حق میں کرانے کے لیے کمپنی کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے توسط سے 50لاکھ روپے رشوت مانگ رہے تھے ۔

ان دونوں کو دہلی کی ایک عدالت میں اسپیشل جج کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے ان دونوں کو 9اکتوبر تک پولس تحویل میں دے دیا۔ اس ضمن میں دہلی اور رانچی سمیت8مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ این ایم پی سنہا سی بی آئی میں سابق اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ کی اسپیشل ڈیوٹی آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔سنہا ایک ماہ قبل سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے ریٹائر ہوئے تھے۔ استھانہ کو گذشتہ ماہ بی ایس ایف کا ڈی جی بنا یا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *