Ex chief justice Saqib Nisar terms audio clip favouring Sharif 'fabricated'تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آڈیو کلپ ’جعلی‘ ہے اور میں نے آڈیو کال میں موجود شخص سے کبھی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں میں سابق چیف جسٹس کی یہ دوسری تردید ہے۔آڈیو کلپ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس کو سنا جاسکتا ہے کہ ’مجھے اس کے بارے میں تھوڑا دوٹوک ہونے دو، بدقسمتی سے یہاں یہ ادارے ہیں جو حکم دیتے ہیں، اس کیس میں ہمیں میاں صاحب (نواز شریف) کو سزا دینی پڑے گی، (مجھے) کہا گیا ہے کہ ہمیں عمران صاحب (عمران خان) کو (اقتدار) میں لانا ہے‘۔انہوں نے مبینہ طور پر مزید کہا کہ ’سزا تو دینی ہی پڑے گی‘۔

لائن کی دوسری طرف موجود آدمی کہتا ہے کہ ’نواز کی بیٹی مریم نواز سزا کی مستحق نہیں ہیں‘، تو مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ان سے کہتے ہیں کہ ’آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں‘۔آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر ثاقب نثار کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’میں نے اپنے دوستوں سے بات کی کہ اس بارے میں کچھ کیا جائے لیکن وہ نہیں مانے، عدلیہ کی آزادی نہیں رہے گی، اس لیے رہنے دیں‘۔فیکٹ فوکس کے مطابق ’گریٹ ڈِسکوری کے پاس ماہرین کی ایک ٹیم ہے اور ان کے پاس ثبوتوں کا تجزیہ کرنے اور انہیں بطور ثبوت امریکی عدالتوں کے سامنے گواہی دینے کا طویل تجربہ ہے‘۔

فیکٹ فوکس کے مطابق فرم کی تجزیاتی رپورٹ آڈیو کلپ کی تصدیق کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ ’اس آڈیو میں کسی بھی قسم کی کاٹ چھانٹ نہیں کی گئی ہے‘۔فیکٹ فوکس رپورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے کہا گیا کہ انہوں نے کبھی بھی احتساب عدالت کے کسی جج سے نواز شریف یا مریم نواز کے خلاف فیصلہ سنانے کا حکم دینے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں ایسا کیوں کروں گا؟ مجھے نواز شریف سے کوئی رنجش نہیں ہے‘۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان آرمی یا انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کیس کے حوالے سے دباو¿ ڈالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *