Ex-president Rafiq Tarar passes awayتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس)سابق صدر پاکستان جسٹس (ریٹائرڈ) محمد رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ سانس، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے شدید علیل تھے۔

ان کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں ادا کی گئی اور وہاں سے انہیں تدفین کے لیے یہاں سے100کلومیٹر دور واقع ان کے آبائی شہر گکھر لے جایا گیا۔رفیق تارڑ کے انتقال پر ملک کے تمام سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیت کی اور افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورسوگواران کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

رفیق تارڑ 2نومبر 1929 گھگھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، وہ 1989 سے 1991 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ رہے، 1991سے 1994ءتک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے، سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد 1997 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، وہ 1998 سے 2001 تک صدر پاکستان رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *