نئی دہلی: ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ برس اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔گزشتہ برس فروری میں ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ ان کے اور فلم ساز رونی اسکرووالا کے درمیان فلم بنائے جانے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔

Excited to be able to share my story with my fans: Sania Mirza on biopic

اخبار ’دکن کیرونیکل‘ کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ ان کے اور فلم ساز رونی اسکرووالا کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم بنائے جانے کے معاملات تاحال ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم وہ اپنی زندگی کی کہانی سینما پردے پر دیکھنے کی بہت منتظر ہیں اور ساتھ ہی وہ پرجوش بھی ہیں۔

Excited to be able to share my story with my fans: Sania Mirza on biopic

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ایسی فلمیں بنائے جانے کی سخت ضرورت ہے جن میں شخصیات کی جدوجہد کو دکھایا جاتا ہو۔انہوں نے بتایا کہ ان سمیت ہندوستان کی کئی اسپورٹس شخصیات کا تعلق مالی اعتبار سے نہایت مضبوط گھرانوں سے نہیں ہے اور وہ سب بڑی محنت اور جفاکشی کے بعد اپنی منزل پر پہنچے ہیں اور ان کی جدوجہد پر فلمیں بنائی جانی چاہیے۔

Excited to be able to share my story with my fans: Sania Mirza on biopic

ثانیہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا نام کیا رکھا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ کب تک شروع ہوگی اور ان کا کردار کون ادا کرے گا۔ ۔اگرچہ فلم ثانیہ مرزا کی پروفیشنل زندگی پر مبنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں ان کی ذاتی زندگی اور خصوصاََ شادی اور اس کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

ممکنہ طور پر فلم میں ان کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا بھی اہم کردار ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔یاد رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے، جس کا نام ‘ ایس اگینسٹ آڈز’ رکھا گیا تھا۔

Excited to be able to share my story with my fans: Sania Mirza on biopic

(تصویریں انسٹا گرام )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *