لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ایک خاتون نے 10 سالوں تک جنسی استحصال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی خاتون کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ان سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا تھا۔اس خاتون نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور اس باصلاحیت کرکٹر کے خلاف کئی سنگین الزامات عائد کئے۔
خاتون نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں انہوں نے بابر اعظم کی اقتصادی طور پر مدد کی تھی ۔خاتون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ اور بابر سکول کے دوست ہیں اور کرکٹر نے 2010 میں انہیں شادی کیلئے پرپوز کیا تھا۔
خاتون نے یہ بھی کہا کہ 26 سال کے اس کرکٹر نے پولیس میں جانے سے پہلے انہیں جان سے مارے کی دھمکی بھی دی تھی۔پاکستانی صحافی سراج صادق نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس خاتون کی پریس کانفرنس کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔
ویڈیو میں خاتون نے بابر اعظم پر انہیں کورٹ میریج کے نام پر گھر سے بھگاکر جنسی استحصال اور مار پیٹ کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔
