ترال: (اے یو ایس) اسٹینڈ ترال میں ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک کو شدید چوٹیں آئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس اسٹینڈ ترال میں اتوار کے روز 4بج کر20منٹ پراسرار دھماکہ ہوا جس میں7 شہری زخمی ہوئے۔زخمیوں میں محمد عما ﺅ الدین، فاروق احمد ڈار،الیاس احمد بٹ،حسینہ بانو،خالدہ بانو،جلال الدین بٹ،بشیر احمد حجام شامل ہیں۔،ہسپتال ذرائع نے7زخمیوں کی تصدیق کی ہے جن میں سے6کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے سے ایک آلٹو گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ادھر پولیس نے ابتدائی طور بتایا کہ یہ ایک زور دارپٹاخہ تھا تاہم بعد ایک پولیس افسر نے بتایا یہ ایک پر اسرار دھماکہ تھا۔ عین شاہدین نے بتایا کہ جس مقام پر دھماکہ ہوا وہاں فورسز کے جوان ،جو لاک ڈون کی ڈیوٹی پر تعینات تھے، ڈیوٹی دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا دھماکہ کے ساتھ ہی کچھ منٹ تک افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا تاہم بعد میں حالات معمول پر آگئے۔
ادھر جموں کے راجوری علاقے میں گزشتہ رات ایک سرپنچ کے مکان کے باہرکم شدت کا دھماکہ ہوا۔ایس ایس پی راجوری نے بتایا کہ ‘اس واقعے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچ کر پورے معاملے کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔تاہم اس واقعے میں کسی کی گرفتاری یا نقصان کی کوکوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔