Explosion in al-Qassam Brigades centre in Gaza, 2 killedتصویر سوشل میڈیا

غزہ،:(اے یو ایس)بدھ کے روز وسطی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز میں زور دار دھماکا ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے گنجان آباد سیکٹر میں واقع صلاح الدین نتساریم مرکز متاثر ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ غزہ پر حالیہ جنگ کے دوران گرائے گئے ناکارہ بم کے پھٹنے سے ہوا۔خیال رہے کہ 10 سے 21 مئی تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل گیارہ روز وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زاید فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *