Fake aadhaar card recovered from Pakistan High Commission officers held for spyingتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی میں اتوار کے ر وز پولس نے دو پاکستانی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ان دونوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے کے اندر ہندوستان چھوڑنے کہا ہے۔ان دونوں کی شناخت پاکستانی ہائی کمیشن واقع نئی دہلی میں ویزا افسران کے طور پر کی گئی ہے، جو آئی ایس آئی کے جاسوس ہیں۔

موصول اطلاع کے مطابق دہلی پولس کے مطابق ان دونوں کے ساتھ ان کا ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔پولس نے مزید بتایا کہ دونوں ویزا افسران کے پاس سے جعلی شناختی کارڈ بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔ایک کے پاس جو نقلی آدھار کارڈ برآمد ہوا اس میں اس کی شناخت ناصر گوتم ساکن گیتا کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔

پولس نے ان دونوں کو دہلی کے قرول با غ میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک حساس دستاویز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان دونوں کی شناخت 42سالہ عابد حسین اور44سالہ طاہر خان کے طور پر کی گئی ہے۔یہ دونوں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔یہ دونوں پاکستان ہائی کمیشن کی کار میں قرول باغ آئے تھے ۔

اس کا بھی علم ہوا ہے کہ یہ دونوں پاکستان ہائی کمیشن کی کار روخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ان دونوں کی گرفتاری دہلی پولس کی اسپیشل سیل اور ملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔ان دونوں کے قبضہ سے نقلی آدھار کارڈ کے ساتھ ساتھ دو ایپل فون اور 15ہزار روپے نقدبھی برآمد ہوئے۔
Fake

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *