Fallen Afghan government's UN envoy leaves postتصویر سوشل میڈیا

اقوام متحدہ:(اے یو ایس ) اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کی سابق حکومت کی جانب سے تعینات عالمی ادارے میں مستقل مندوب اسحاق زئی اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اڑانس فرانس پریس (اے ایف پی) کو ایک مراسلے کے حوالے سے بتایا جس میں بتایا گیا تھا کہ ”غلام اسحاق زئی نے 15 دسمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے”۔سفارت کاروں نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگست میں طالبان کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد، افغانستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے، جب کہ اقوام متحدہ میں ملک کا مشن کام کرنے کی تگ و دو میں لگا رہا۔

ایجنسی کے مطابق اس معاملے پر اقوام متحدہ میں افغان مشن سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو پایا۔چودہ ستمبر کو اسحاق زئی نے باضابطہ طور پر عالمی ادارے سے درخواست کی کہ یہ بات واضح کی جائے کہ وہ ابھی تک افغان سفیر ہیں۔اسی ماہ کے اواخر میں طالبان نے تحریک کے ایک سابق ترجمان، سہیل شاہین کے اقوام متحدہ میں مندوب کے عہدے کے لیے تقرر کا اعلان کیا، تاکہ وہ افغانستان کے نئے سفیر کے طور پر اسحاق زئی کی جگہ لیں۔

نومبر کے آخر میں اسحاق زئی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی، جس میں انھوں نے کھل کر اپنے ملک کے نئے سخت گیر اسلام نواز حکمرانوں پر نکتہ چینی کی۔لیکن، اس ماہ کے اوائل میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں افغانستان کی نشست پر نمائندگی کے لیے ایک سے زیادہ امیدواروں کے دعوے کے معاملے کو غیر معینہ مدت کے لیے مو¿خر کر دیا گیا۔اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہ کیے جانے پر طالبان نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ، بقول ان کے، افغان عوام کے حق کو نظر انداز کرتا ہے۔ واضح ہو کہ 1996 سے 2001تک کے اپنے پہلے دور حکومت میں، اقوام متحدہ میں طالبان کا کوئی سفیر تعینات نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *