تہران: خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق عرب میڈیا کی رپورٹوں سے علم ہوا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ میں اپنے فوجی جنرل قاسم سلمانی کی ہلاکت پر ایران کی جوابی کارروائی کے خوف سے سعودی شاہی خاندان کے افراد نے یورہی ممالک کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

عربی زبان کے یمنی پریس نے خبر دی ہے سعودی شاہی خاندان کے لوگ خفیہ طور پر ریاض ، جدہ اور مکہ ہوائی اڈوں سے یورپی ممالک پرواز کر گئے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانہ واقع ریاض نے سعودی عرب کو ا نتباہ دیا تھا کہ ایران جوابی کارروائی میں اس کی خاص طور پر مشرقی سعودی عرب میں واقع تیل تنصیبات کو ہدف بناکر حملہ کرسکتا ہے۔

واضح ہو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس فورس کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المھندس جمعہ کی صبح بغداد انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ہدف بنا کر کیے گئے امریکی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

الحشد الشعبی کے شعبہ نشر و اشاعت نے بیان جاری کر کے بتایا تھا کہ ہوائی اڈے کی جانب رواں دواں جنرل سلیمانی کے قافلہ پر اس ڈرون حملہ میں پانچ ایرانی اور پانچ عراقی فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اس اچانک حملہ کے باعث امریکہ اور ایران میں مہینوں سے جاری کشیدگی میں اور بھی زبردست اضافہ ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *