فقط جھوٹ سے دل لبھاتا رہے گا
پریم ناتھ بسمل
مہوا، ویشالی۔ بہار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
یوں ہی عمر بھر وہ ستاتا رہے گا
مرے دل کو اکثر جلاتا رہے گا
وہ ظالم، ستم گر، فریبی ہے یارو!
فقط جھوٹ سے دل لبھاتا رہے گا
حسد اور کینہ ہے دل میں وہ رکھتا
مگر ہاتھ ہم سے ملاتا رہے گا
کبھی اس سے مل کر، کبھی اس سے ہٹ کر
حکومت وہ اپنی چلاتا رہے گا
اندھیرے کو کہتا رہے گا اجالا
زمانے کو الّو بناتا رہے گا
ابھی آسماں پر چمکتا ہے سورج
ہمیں راستہ وہ دکھاتا رہے گا
رہا متحد جو، چلا ساتھ مل کر
خوشی کا ترانہ وہ گاتا رہے گا
اندھیرے میں گرمی سے مرتی ہے جنتا
وہ گاڑی میں اے سی چلاتا رہے گا
چلو ساتھ مل کر سنو بات میری
حقیقت کو بسمل بتاتا رہے گا
ای میل:premnath178@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *