Farooq Abdullah exhorts National Conference workers to gear up for ‘big challenge’تصویر سوشل میڈیا

سری نگر: (اے یوایس) نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا دارومدار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے، جس قوم کا نوجوان بیدار اور باشعور ہوگا اُس کا مستقبل محفوظ، روشن اور تابناک ہونے طے ہوتا ہے۔

ان باتوں کا اظہارموصوف نے جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جموں زون سے وابستہ یوتھ ونگ کے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس بات میں شک کی گنجائش نہیں کہ نئی نسل ہی ملک میں مثبت تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ایسے میں نوجوانوں پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اور وہ بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تیاری شروع کر دیں۔

فاروق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی جڑیں کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں ور پارٹی کارکنوں کو عوام تک پہنچنا اور ان کے مسائل حل کرنے میں ان کی معاونت کرنی چاہئے۔اس موقع پر صوبائی صدر رتن لال گپتا اور شیخ بشیر احمد، خالد نجیب سہروردی، دیپیندر کور، سورن لتا ، اعجاز جان، پایرے لال، پردیپ بالی اور تنویر احمد کچلو سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *