Father, son among 5 killed in lightning strike in Bihar's Bhagalpurتصویر سوشل میڈیا

بھاگلپور: (اے یو ایس)بہار میں بھاگلپور ضلع کے مختلف جگہوں پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے شیونارائن پور تھانہ علاقہ کے رتن پور دیوری گاﺅں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ اس حادثے میں جناردن پاسوان(40) اور اس کے بیٹے لچھمن کمار(12) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثے کے وقت دونوں تالاب میں مچھلی کا شکارکررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کے ناتھ نگر علاقے کے بھوال پور، شنکر پور اور بڑی گوٹی تیز بارش کے دوران گرج چمک ہونے سے پریتی کمار(20)راجیو کمار،(18)اور پانچو یادو(42)کی موت ہوگئی۔حادثے کے وقت تینوں اپنے اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔اس حادثے کی معلومات ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھاگلپورکے جواہر لال نہرومیڈیکل کالج اسپتال بھیج دیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *