Sweden ends neutrality, joins Finland to seek NATO berth as Putin complainsتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:(اے یو ایس ) روس کے انتباہ کے باوجود فن لینڈ اور سویڈن، دونوں ممالک نے تصدیق کی ہے کہ وہ ناٹو کی رکنیت کے امیدوار کے طور پر یورپی فوجی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے تحریری درخواست دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے فن لینڈ کو خبردار کیا گیا تھا کہ غیر جانبداری کاراستہ چھوڑنا غلطی ہو گی۔فن لینڈ کے صدر سو¿لی نینیستو نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔

ان کے مطابق ان کے ملک کی پالیسی میں یہ تبدیلی روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل کو ظاہر کرتی ہے۔دوسری جانب ناٹوکے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد فن لینڈ اور سویڈن کو اپنے اتحاد کا حصہ بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔فن لینڈ کی روس کے ساتھ 1,300 کلومیٹر (810 میل) سرحد ہے۔ وہ اب تک اپنے مشرقی پڑوسی ملک روس کی مخالفت سے بچنے کے لیے ناٹو اتحاد سے دور رہا ہے۔سنیچر کو صدر نینیستو نے صدر پوتن کو اپنے ملک کے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے فون کیا۔

اس رابطے کے بعد فن لینڈ کے صدر نے تبصرہ کیا کہ یہ ایک براہِ راست اور صاف شفاف کال تھی جو بغیر کسی تلخی کے انجام پائی۔ان کے مطابق ان کے ملک کے لیے ہمشیہ تناو¿ سے بچنا اہم سمجھا جاتا تھا۔سنیچر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ وہ ولادیمیر پوتن کو اپنے فیصلے سے متعلق صاف اور سیدھے انداز سے باخبر کرنا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق ’میں، یا (میرے ملک) فن لینڈ کی یہ شہرت نہیں ہے کہ ہم خوفزدہ ہو کر کسی کونے میں خاموشی سے د±بک جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *