ماسکو: روس کے جنوبی علاقے داغستان میں ایک گیس ا سٹیشن میں آتشزدگی سے تین بچوں سمیت کم از کم35 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ آگ پیر کی رات داغستانی دارالحکومت مخاچکلا میں ایک ہائی وے کے کنارے سڑک کے کنارے ایک آٹو مرمت کی دکان میں لگی جس سے کئی دھماکے ہوئے اور آگ قریب ہی واقع گیس اسٹیشن تک پھیل گئی۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے جنگ چھڑ گئی ہو۔ آر آئی اے نیوز ایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیر صحت ولادیمیر فیسینکو نے ہلاکتوں کی تازہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جو 66 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
انٹرفیکس نے داغستانی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں 13 بچے ہیں۔ٹاس نے روسی ایمرجنسی سروس کے ای بیان کے حوالے سے بتایا کہ فائر فائٹرز کو 600 مربع میٹر (715 مربع گز) کے رقبے میں پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔
