Fire breaks out at IRGC military base in western Iranتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس)ایران کے مغربی حصے میں پیر کے روز پاسداران انقلاب کے زیر انتظام ایک فوجی اڈے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس میں کافی مادی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ایرانی قومی سلامتی کی کونسل کے زیر انتظام آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کرمانشاہ صوبے میں لگنے والی اس آگ نے فوجی اڈے میں موجود انجن آئل اور دیگر قابل اشتعال مواد کے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم بعد ازاں امدادی اہل کاروں کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران میں ایران میں کئی فیکٹریوں ، میزائلوں کے ٹھکانوں اور ان کے علاوہ دیگر حساس مقامات کو آتش زدگی کے مشکوک واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں نمایاں ترین واقعہ 2011ء میں پیش آیا جب تہران کے نزدیک میزائلوں کے ایک اڈے میں زور دار دھماکا ہوا۔ واقعے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر حسن تہران بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی کشیدگی اور تناو¿ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *