اوٹاوا: ‘فائزر‘اور ‘بایوٹیک‘ کی کورونا ویکسین کی3لاکھ خوراکیں آئندہ چند روز کے اندر کناڈا پہنچ جائیں گی ۔اس حوالے سے میڈیا کے نمائدنوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ توقع ہے کہ کچھ دن میں کورونا ویکسین کے 3لاکھ ڈوز کناڈا پہنچ جائیں گے۔“
قابل ذکر ہے کہ فائزر اور بایو ٹیک کو ہنگامی استعمال کے لئے محکمہ صحت نے منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کورونا ویکسین کی لاگت پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کووڈ ویکسین سمیت ویکسین کے غیر منفی اثرات کو دور کرنے کے لئے ایک وفاقی امدادی پروگرام تشکیل دے گی۔
ٹروڈو نے پیر کے روز کہا کہ کینیڈا کو توقع ہے کہ دسمبر کے آخرتک فائزرکی کورونا ویکسین کی2لاکھ49ہزارخوراکیں ملیں گی جو سال کے آخر تک 124500 کناڈیائی شہریوں کی ٹیکہ کاری کر دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ منگل تک کناڈامیں کورونا کے 4 لاکھ40ہزار کیسزسامنے آچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے 13000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسی دوران واشنگٹن سے موصول اطلاع کے طابق بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے ڈائریکٹر (سی ڈی سی) مسٹر ریڈ فیلڈ نے کہا کہ اگلے3 مہینے ماہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے امریکہ کے لئے زبردست چیلنج ہوں گے ۔ میری ذاتی رائے میں یہ ملک کی صحت عامہ کی تاریخ کا سب سے مشکل وقت ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہے اور صرف نومبر میں ہی 40 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا اس قدر شباب پر ہے کہ امراض قلب، گردے، جگر، شوگر اور دیگر بیماریوں کے مقابلے میں کورونا سے زیادہ اموات ہورہی ہیں۔