لندن (اے یو ایس )برطانیہ میں رحم کے پہلے ٹرانسپلانٹ میں جذباتی اور دردناک لمحات دیکھنے میں آئے جب ایک 40 سالہ خاتون نے اپنی بہن (جو پیدائشی نقص کی وجہ سے بچہ دانی کے بغیر پیدا ہوئی تھی) کو اپنی بچہ دانی عطیہ کی۔ یہ اپنی نوعیت کا برطانیہ میں پہلا تجربہ ہے جس میں کسی خاتون کے رحم کی پیوند کاری کی گئی۔ یہ ایک مشکل اور پیچیدہ آپریشن تھا جسے مکمل کرنے میں ڈاکٹروں کو تقریباً 17 گھنٹے لگے۔ یہ آپریشن فروری کے اوائل میں آکسفورڈ کے چرچل ہسپتال میں کیا گیا تھا۔سرجری منصوبہ بندی سے زیادہ دیر تک جاری رہی لیکن یہ اچھی طرح سے چلی۔ سرجنوں کے مطابق ٹرانسپلانٹ شدہ بچہ دانی اب “مکمل طور پر فعال” ہے۔جب کہ 34 سالہ خاتون جس نے اپنی بہن کی بچہ دانی حاصل کی بہت زیادہ خوشی سے سرشار ہے۔ وہ اپنے بچے پیدا کرنے اور خاندان شروع کرنے کے لیے “بہت پرجوش” ہے۔
برطانوی اخبار‘ڈیلی میل‘ کے مطابق اس نے اپنے ڈاکٹروں سے کہا کہ”میں زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں”۔دوسری طرف عطیہ دینے والی بہن نے اپنی ہمشیرہ کو عطیہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایسا کرنے کی ایک وجہ یہ بتائی کہ اس نے دو باربچوں کو جنم دے دیا ہے اور وہ مزید بچے نہیں چاہتی تھیں۔آپریشن میں سرفہرست سرجنوں میں سے ایک رچرڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ تجربہ “بالکل حیرت انگیز” تھا۔ آپریشن ایک “زبردست کامیابی” رہا ہے اور’آئی وی ایف‘ کے منصوبے “ٹریک پر” تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ تمام طبی عملہ آپریشن سے جذباتی طور پر متاثر ہوا۔”آپریشن کے بعد مریضہ کو وصول کرنے والوں کے ساتھ ہماری گفتگو کے دوران ہم جذباتی ہونے والے تھے۔34 سالہ خاتون جو انگلینڈ میں رہتی ہیں نے اس سال کے آخر میں آئی وی ایف کرانے کے منصوبے کی وجہ سےبیضےرکھے تھے۔
رحم ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹرون میں سے ایک نے کہا نوجوان خاتون کے کامیاب حمل کے “80 فیصد سے زیادہ” امکانات تھے۔امپیریل کالج لندن یونیورسٹی کے کنسلٹنٹ گائناکولوجیکل سرجن اسمتھ نے مزید کہا کہ “یہ حیرت انگیز تھا۔ میں واقعی خوش تھا کہ آپریشن کے بعد عطیہ کرنے والی خاتون مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے۔ اس سرجری میں آٹھ سرجنوں سمیت 30 سے زائد افراد شامل تھے۔ .کسی بھی آنے والے بچے کی پیدائش 37 ہفتوں میں سیزرین سیکشن کے ذریعے کی جائے گی تاکہ عطیہ شدہ رحم پر دباؤ کم کیا جا سکے۔ٹرنسپلانٹ کے اس آپریشن پر32 ہزار امریکی ڈالر اخراجات آئے۔ٹرانسپلانٹ کی ادائیگی وومب ٹرانسپلانٹ یو کے چیریٹی کے عطیات سے کی گئی، حالانکہ ٹرانسپلانٹ میں شامل سرجنوں اور طبی عملے کو ادائیگی نہیں کی گئی۔