Five dead in Afghan police base attackتصویر سوشل میڈیا

کابل:( اے یوایس) افغانستان میں حکام کے مطابق منگل کی صبح پاکستان کی سرحد سے متصل خوست شہر میں سماج دشمن عناصر نے ایک پولیس چوکی سے گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی ٹکرا دی جس میں5 پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم 21 دیگر زخمی ہو گئے۔

جن میں 9 راہگیر بھی شامل ہیں ۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد آتشیں ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ خوست کے پولس سربراہ غلام داؤتارا خیل کے مطابق گولہ بارود سے بھری گاڑی کو خوست میں پولیس کی اسپیشل فورسز کے مرکز کے دروازے پر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔دھماکے کے بعد حملہ آوروں کے ایک گروپ نے مرکز پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔

اس دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ زبردست خونیں جھڑپ ہوئی جو کم و بیش9گھنٹے تک جاری رہی جس میں پانچ پولس اہلکار ہلاک اور33دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے صحافیوں کو بتایا کہ 4 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ابھی تک کسی فریق نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ایسے وقت میں جب کہ ملک میں برسوں سے جاری تنازع پر روک لگانے کے لیے طالبان تحریک اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،،، افغانستان میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *