Five family members dead in Mandi Bahauddin after roof of house collapses due to rainتصویر سوشل میڈیا

لاہور:جمعرات کو علی الصباح منڈی بہاءالدین میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر جانے سے ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔

بچاؤ ٹیم کے کارکنوں نے مرنے والوں کی لاشیں نکال لیں۔ ہلاک شدگان میں چارع بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔پھلیا سرکل کے ڈپٹی سپرنٹندنٹ پولس حافظ محمد امتیاز نے کہا کہ چھت خستہ حالت میں تھی اور بارش کی وجہ سے بیٹھ گئی۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولس افسر نے بچاؤ کارروائی کی نگرانی کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقینسے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ بزدار نے پنجاب میں حکام کو ہدایت کی ہے کہ چوکنا رہیں اور بارش سے جہاں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے فوری طور پر راحت بہم پہنچائیں انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی تیزی سے نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور صورت حال پر مستقل نظر رکھی جائے۔

لاہور میں کل طوفانی بارش ہوئی تھی اور متعدد سڑکیں اور جھگی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سب سے زیادہ زور کی بارش لکشمی چوک علاقہ میں ہوئی جہاں 186ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ زبردست بارش کے امکان ظاہر کیے جانے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی حکام کو بھی سخت چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *