Five FC men martyred in Baluchistan terrorist attackتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایک دہشت گردانہ حملہ میں نیم فوجی دستے کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع سبی کے سانگن علاقہ میں فرنٹیر کور کی ایک گشتی پارٹی کو ہدف بنا کر گھات لگا کر کیے گئے اس دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہونے والے پانچوں کی شناخت حولدار نصر علی خان ، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصر عباس، لانس نائیک بشیر احمد اور سپاہی نور اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔

انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گردوں نے اس حملہ میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور ہلاک شدگان کی مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کے بزدالانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔حکومت اپنی پوری طاقت سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے کہا کہ ایف سی بلوچستان نے عیم قربانیاں دی ہیں اور اس نے ملک کی سا لمیت و دفاع پر اپنے لاتعداد جوان قربان کر دیے۔

واضح ہو کہ اس ماہ کے اوائل میں مارگیٹ کوئٹہ روڈ پر بھی ایک دھماکہ میں ایف سی بلوچستان کے چار اہلکار بشمول ایک جونیر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھاکہ مارگیٹ کانوں کی حفاطت پر مامور ا ن نیم فوجی جوانو ں کو دیسی بم دھماکہ سے ہلاک کیا گیا تھا۔ان ہلاک شدگان کی شناخت صوبیدار سردار علی خان ساکن لکی مروات، سپاہی مصدف حسین ساکن ویہاری، سپاہی محمد انوار ساکن ڈیرہ اسماعیل خان اور سپاہی اویس خان ساکن نیلم کے طور پر کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *