صنعا: (اے یو ایس ) یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع ارحب ڈاریکٹوریٹ کے علاقے بنی علی کے ایک گاو¿ں پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے تلاش مہم کے دوران پانچ یمنی شہری زخمی ہو گئے۔ جن میں تمام خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حوثی ملیشیا نے آٹھ دنوں سے اس علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کو حوثی ملیشیا نے بنی علی کے علاقے میں وادی حلحل میں واقع گاو¿ں عیال حسین میں متعدد گھروں پر چھاپہ مارا اور شہریوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔جس سے تین خواتین اور دو بچے زخمی ہوئے۔اس موقعے پرحوثیوں کی خواتین ملیشیا زینبیات کی جنگجوؤں نے عورتوں کو بندوقوں کے بٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس مہم کی قیادت علی محمد ابو مریم کر رہے ہیں جس کا عرفی نام علی مصری ہے ،کررہا تھا اور اس کے ساتھ حوثی بندوق برداروں اور خواتین فوجیوں کا ایک گروپ بھی موجود تھا۔ذرائع کے مطابق ملیشیا کے ارکان نے دو ہائی لیکس کاروں کی توڑ پھوڑ کی۔ایک پانی کے کنویں کے لیے شمسی توانائی کا نظام جلا دیا اور چار دیگر نظاموں کو لوٹ کر ناکارہ کردیا۔
ذرائع نے بتایا حوثی ملیشیا نے شیخ یحییٰ محسن سلیمان، ہانی سلیمان اور عرفات سلیمان کے گھر سمیت متعدد گھروں پر دھاوا بولا اور تلاشی لی اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی ڈرایا اورانہیں ہراساں کیا۔حوثی ملیشیا نے آٹھ دنوں سے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ روزانہ لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہیں، ان کی املاک پر حملہ کرتے ہیں اور ان کے مویشیوں کو لوٹتے ہیں۔