Five, including traffic cop, killed during ‘unauthorized’ checking drive in Moradabadتصویر سوشل میڈیا

لکھنؤ: اتر پردیش کے مرادآباد میں دہلی لکھنؤہائی وے24- پر پیر کو علی الصباح غیر قانونی اور غیر مجاز چیکنگ مہم کے دوران اس وقت پانچ افراد بشمول ایک ٹریفک پولس کانسٹبل ہلاک ہو گئے جب ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بس ایک وین سے ٹکرا گئی ۔

وین کو جو پنجاب سے مزدوروں کو لے کر پیلی بھیت جارہی تھی مرادآباد کے مجھولہ میں چیکنگ کے لیے روک لیا گیا چند منٹ بعد ہی ہماچل پردیش سے تیز رفتار سے آرہی ایک بس ،جس میں50مسافر تھے، وہاں پہنچ گئی اور وین سے ٹکرا کر پلٹ گئی ۔ اس حادثے میں اب تک پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ دونوں گاڑیوں کے20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

اس سڑک حادثہ پر یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔مراد آباد کے سینیر سپرنٹنڈنٹ پولس پون کمار نے کہا کہ ابتدائی معائنہ اور اکٹھا کی گئی معلومات سے علم ہوا ہے کہ کچھ ٹریفک پولس اہلکار ہائی وے پر جگہ جگہ بلاوجہ معائنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور گاڑیوں کو چیکنگ کے لیے روکتے ہیں۔

اس ضمن میں ٹریفک انسپکٹر دھرمیندر سنگھ راٹھور کو قواعد و ضوابط کے بغیر قومی شاہراہ پر چیکنگ کرنے پر حراست میں لے لیا گیاہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *