دیوریا:(اے یو ایس)اترپردیش کے دیوریا ضلع کے لار ۔سلیم پور مارگ پر خطرناک حادثہ پیش آیا۔جہاں ڈرائیور کے توازن کھونے کے بعد ایک تیز رفتار جیپ نے موٹر سائیکل اور اسکوٹی کو ٹکر ماردی۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ پیر کی دیر رات تقریباً پونے بارہ بجے لار علاقے کی طرف سے آرہی تیز رفتار جیپ لار۔سلیم پور مارگ پر سہجول مجھولیہ کے پاس ایک موٹر سائیکل اور اسکوٹی سے ٹکرا گئی۔اس کے بعد بے قابو جیپ پل سے ٹکرا گئی۔
انہوںنے کہا کہ اس حادثے میں کل پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔جس کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔جنہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔لاش پورٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔
