Five member Pakistan delegation in India to discuss water disputeتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر ہونے والا سالانہ اجلاس نئی دہلی میں جاری ہے۔ گذشتہ روز مورخہ 30مئی سے شروع ہونے والے یہ دو روزہ مذاکرات اپنے آخری مرحلہ میں ہیں۔اس دوران فریقین نے معاہدے می مختلف شقوں کے حوالے سے سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی اس کا ایک پانچ رکنی وفد کر رہا ہے جو واگہہ سرحد سے ہندوستان پہنچا ہے۔

ڈان اخبار نے ہفتے کے روز پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید محمد مہر علی شاہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ مذاکرات 30-31 مئی کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ شاہ نے کہا کہ سیلاب کی پیش گوئی کے اعداد و شمار کے اشتراک پر بات چیت ہوگی اور پی سی آئی ڈبلیو(پاکستان کے کمشنر برائے سندھ دریائے) کی سالانہ رپورٹ پر بھی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد زیر تعمیر پاکل ڈل اور لوئر کلنائی ڈیم کا دورہ نہیں کرے گا تاہم ان اور دیگر منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

مارچ میں ہندوستان اور پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کو اس کی حقیقی روح میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ مستقل انڈس کمیشن کے آئندہ اجلاس کی میزبانی جلد ہی ہندوستان کرے گا۔ اور مئی خم ہونے سے پہلے پہلے ہندوستان نے اس اجلاس کی میزبانی کا شرف حاصل کر لیا۔ یاد رہے کہ سندھ آبی معاہدے کی متعلقہ شقوں کے تحت پاکستان اور ہندوستان میں ہر سال اجلاس ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *