اسلام آباد: محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) اور ایک انٹیلی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں القاعدہ کا میڈیا سیل چلانے والے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
انسداد دہشت گردی محکمہ کے عہدیداروں کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں کافی عرصہ سے دہشت گردوں کے تعقاب میں تھیں اور ان کے بارے میں معلومات جمع کر رہی تھیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت عاصم اکبر، عبداللہ، عمیر، احمد عرف قاسم، محمد یوسف اور محمد یعقوب کے طو ر پر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گرد گوجرانوالہ میں ایک دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ان کے پاس سے مہلک دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
حکام نے مزید کہا کہ یہ مشتبہ دہشت گرد القاعدہ کا میڈیا سیل چلا رہے تھے اور افغانستان مقیم قیادت کو پیسہ بھی بھیجتے تھے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ مشتبہ دہشت گرد حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ منتقل ہوئے تھے۔