Five thousand Hajj volunteers recruited to assist pilgrimsتصویر سوشل میڈیا

ریاض: ( اے یو ایس )حجاج کرام کو مختلف سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی رابطہ کونسل نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال حج کے موقعے پر کرونا کے ایام میں 5 ہزار رضا کاروں پرمشتمل عملہ تشکیل دیا گیا ہے۔

رابطہ کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ساعد الجھنی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے پانچ ہزار سے زاید رضا کار بھرتی کیے گئے ہیں۔ یہ رضا کار عازمین حج کو منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور دوسرے مشاعر مقدسہ میں خدمات فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کے موقعے پر60 ہزار افراد کی حج کے لیے رجسٹریشن کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائےگی۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الجھنی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک کے حجاج کرام کی خدمت کے لیے کام کرنے والے ادارے اللہ کے مہمانوں کو مناسک کی ادائی کے لیے مناسک ماحول فراہم کیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کے موقعے پر مختلف کمپنیوں کے55 اتحاد قائم ہیں جن میں 161 ادارے اور کمپنیاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *