Flood-hit Pakistan battles soaring dengue casesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن سیلاب کے بعد یہاں ڈینگو کا خطرہ بڑھنے لگا ہے۔ اب تک مختلف صوبوں میں بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اس قدرتی آفت میں 1500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حالات بہت خراب ہیں۔ ڈینگو کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم صوبے بھر میں میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام سیلاب کی بگڑتی صورتحال میں اللہ سے رحم کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ صوبہ سندھ میں ڈینگو بخار کے تقریبا 3,830 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈینگو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 150 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 38 ملین ڈالر ہی ملے ہیں۔اس بحران میں کئی ممالک پاکستان کی مدد کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ پاکستان اور اقوام متحدہ نے ابتدائی طور پر 160 ملین ڈالر کی امداد کے لیے اپیلیں جاری کی ہیں جن میں سے 150 ملین ڈالر کئی ممالک سے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مرکزی ایمرجنسی رسپانس فنڈ کے علاوہ امریکہ ، کناڈا ، برطانیہ، جاپان، ڈنمارک، آسٹریلیا اور سنگاپور اہم عطیہ دہندگان میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *