تہران: ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ضرورت سے زیادہ مطالبات کے آگے سرنگوں نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وائٹ ہاؤس حقیقت پسندی سے کام لے تو معاہدہ کوئی دور نہیں ہے۔ عبداللہییان نے ٹوئیٹر کے روسط سے کہا کہ اگر ویانا مذاکرات میں کوئی تعطل ہے بھی تو اس کا ذمہ دار امریکہ ہے جس کے مطالبان ضرورت سے زیادہ بڑھتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ رکاوٹیں دیکھتی ہے تو قوم و ملک کے مفادات کو مقدم رکھ کر اپنی طاقت اور منطق کے مطابق بساط بھر ا قدام کرتی ہے۔ اس سے قبل عبد الہیان نے کہا تھا کہ ایران ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے لیے تیار ہے لیکن امریکہ نے اپنے بے جا اور ضرورت سے زیادہ مطالبات سے مذاکرات کو مزید طول دے دیا۔ویانا مذاکرات کے دوران عبد اللہیان نے انفرادی طور پر ایرانیوں اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں لگانے پر امریکہ کی نکتہ چینی کی تھی۔
تصویر سوشل میڈیا 