کابل:پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امارت اسلامیہ کے حکام سے مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج کابل پہنچے ہیں۔
نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بتایا کہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ اور امارت اسلامیہ کے حکام سفارتی تعلقات ، تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دریں اثنا پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ افغانستان اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔نیوز لیٹر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی امارت اسلامیہ کے کئی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر توجہ دی جائے گی۔
