Focus on solutions not problems, cut fuel prices: Sonia Gandhi to PM Modiتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:مسائل کا حل تلاش کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب ارسال کر کے اپیل کی ہے کہ وہ ایندھن کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیں اور متوسط اور تنخواہ دار طبقہ ، کاشتکاروں اور غریب لوگوں کے مفاد میں کام کریں۔

واضح ہو کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر حزب اختلاف کی جماعتیں مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کر رہی ہیں۔ اسی روشنی میں سونیا گاندھی نے اتوار کے روز وزیر اعظم کے نام مکتوب میں لکھا” وزیر اعظم ، امید ہے کہ آپ ٹھیک ہونگے۔

میں یہ خط آپ کو اس شدید درد اور بحران لکھا آگاہ کرنے کے لئے جو ہر شہری کے لئے تیل اور کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں سے پیدا ہوا ہے لکھ رہی ہوں ایک طرف ہندوستان میں روزگار ختم ہورہا ہے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی جارہی ہے اور گھریلو آمدنی میں مسلسل کمی ہورہی ہے ، دوسری طرف معاشرے کے متوسط طبقے اور نہایت پسماندہ افراد کسب و معاش کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

سونیا گاندھی نے مزید خط میں لکھا ، ‘تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گھریلو سامان کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ اور ہر ضروری چیز نے ان چیلنجوں کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کے بحران میں بھی حکومت ہند لوگوں کو ان کے دکھوں اور تکالیفوں کے خاتمے کی بجائے مصائب میں اضافہ کرکے منافع خوری کر رہی ہے۔

اس موقع پر مجھے امید ہے کہ آپ اس سے متفق ہوں گے کہ آپ کی حکومت کے لیے وقت آن پہنچا ہے کہ بہا نے تراشنے کے بجائے مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *